اومی کرون کی تشخیص کے باوجودپاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں گے،کرکٹ آسٹریلیا

آسٹریلوی سیکیورٹی وفدحال ہی میں تمام صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان گیا،پی سی بیکیساتھ ہر لحاظ سے مکمل رابطے میں ہیں، جب تک حالات محفوظ ہیں تب تک آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے پرعزم ہے، چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے سڈنی(قدرت روزنامہ)کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے کہا ہے کہ پا کستان میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرئینٹ کی تشخیص کے باوجودپاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں گے . آسٹریلوی اخبار دا نیو ڈیلی کے مطابقکرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے دورہ پاکستان سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم حال ہی میں تمام صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان گئی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر لحاظ سے مکمل رابطے میں ہیں، پاکستان میں اومی کرون کی تشخیص کے باوجود آسٹریلیا کا دورہ شیڈول کے مطابق ہو گا .

نک ہاکلے کا مزید کہنا تھا کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے لیکن دورہ پاکستان کے لیے پرعزم ہیں، جب تک حالات محفوظ ہیں تب تک آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے پرعزم ہے . واضح رہے پچھلے 24سالوں میں آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان ٹیسٹ سیریز کھلنے نہیں آئی ہے . تاہم یہ دونوں ٹیمیں پاکستان میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹیسٹ میچوں میں متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مدمقابل رہی ہیں . آسٹریلیا نے مارچ 2022میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے . اس دورے میں مہمان ٹیم تین ٹیسٹ میچ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی . واضح رہے رواں برس ستمبر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی لیکن سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کوئی میچ کھیلے بغیر واپس چلی گئی تھی . انہی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انگلینڈ کی ٹیم نے بھی اپنا متوقع دورہ پاکستان منسوخ کر دیا تھا . . .

متعلقہ خبریں