اومی کرون کی تشخیص کے باوجودپاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں گے،کرکٹ آسٹریلیا

آسٹریلوی سیکیورٹی وفدحال ہی میں تمام صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان گیا،پی سی بیکیساتھ ہر لحاظ سے مکمل رابطے میں ہیں، جب تک حالات محفوظ ہیں تب تک آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے پرعزم ہے، چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے
سڈنی(قدرت روزنامہ)کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے کہا ہے کہ پا کستان میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرئینٹ کی تشخیص کے باوجودپاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں گے۔آسٹریلوی اخبار دا نیو ڈیلی کے مطابقکرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے دورہ پاکستان سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم حال ہی میں تمام صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان گئی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر لحاظ سے مکمل رابطے میں ہیں، پاکستان میں اومی کرون کی تشخیص کے باوجود آسٹریلیا کا دورہ شیڈول کے مطابق ہو گا۔نک ہاکلے کا مزید کہنا تھا کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے لیکن دورہ پاکستان کے لیے پرعزم ہیں، جب تک حالات محفوظ ہیں تب تک آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔واضح رہے پچھلے 24سالوں میں آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان ٹیسٹ سیریز کھلنے نہیں آئی ہے۔ تاہم یہ دونوں ٹیمیں پاکستان میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹیسٹ میچوں میں متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مدمقابل رہی ہیں۔آسٹریلیا نے مارچ 2022میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ اس دورے میں مہمان ٹیم تین ٹیسٹ میچ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔واضح رہے رواں برس ستمبر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی لیکن سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کوئی میچ کھیلے بغیر واپس چلی گئی تھی۔انہی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انگلینڈ کی ٹیم نے بھی اپنا متوقع دورہ پاکستان منسوخ کر دیا تھا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago