باکسنگ ڈے ٹیسٹ ، انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فلاپ ، پہلی اننگز میں185رنز پر ڈھیر

جواب میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر61رنز بنا لئے،پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 124رنز درکار انگلش کپتان جوئے روٹ50رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، آسٹریلیا کی جانب سے پٹ کمنز اور ناتھن لیوئن نے3،3،مچل سٹارک نے2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا میلبورن(قدرت روزنامہ)ایشز سیریز کے تیسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فلاپ ہو گئی اور انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں185رنز پر ڈھیر ہو گئی . انگلش کپتان جوئے روٹ50رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ جونی برسٹو35،بین سٹوکس25، اولی روبینسن 22رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے پٹ کمنز اور ناتھن لیوئن نے3،3،مچل سٹارک نے2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،جواب میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر61رنز بنا لئے ہیں اور میزبان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 124رنز درکار ہیں .

اتوار کو میلبورن میں شروع ہو نے5ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا . انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں185رنز پر ڈھیر ہو گئی . کوئی بھی انگلش بلے باز طویل اننگز نہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے انگلینڈ کی وکٹیں گرتی رہیں . انگلش کپتان جوئے روٹ50رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ جونی برسٹو35،بین سٹوکس25، اولی روبینسن 22رنز ،ڈیوڈ ملان14،کریولے12،حسیب حنیف صفر،جوس بٹلر3،مارک ووڈ6رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے . آسٹریلیا کی جانب سے پٹ کمنز اور ناتھن لیوئن نے3،3،مچل سٹارک نے2،سکاٹ بولینڈاور کیمرون گرین نے ایک،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا . جواب میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک میزبان آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر61رنز بنا لئے ہیں . ڈیوڈ وارنر38رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ مارکس ہیرس20اور ناتھن لیوئن بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود ہیں . آسٹریلیا کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 124رنز درکار ہیں اور اسکی9وکٹیں ابھی باقی ہیں . واضح رہے کہ5میچوں کی ایشز سیریز میں میزبان آسٹریلیا کو2-0کی برتری حاصل ہے . . .

متعلقہ خبریں