باکسنگ ڈے ٹیسٹ ، انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فلاپ ، پہلی اننگز میں185رنز پر ڈھیر

جواب میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر61رنز بنا لئے،پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 124رنز درکار
انگلش کپتان جوئے روٹ50رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، آسٹریلیا کی جانب سے پٹ کمنز اور ناتھن لیوئن نے3،3،مچل سٹارک نے2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا
میلبورن(قدرت روزنامہ)ایشز سیریز کے تیسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فلاپ ہو گئی اور انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں185رنز پر ڈھیر ہو گئی۔انگلش کپتان جوئے روٹ50رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ جونی برسٹو35،بین سٹوکس25، اولی روبینسن 22رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے پٹ کمنز اور ناتھن لیوئن نے3،3،مچل سٹارک نے2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،جواب میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر61رنز بنا لئے ہیں اور میزبان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 124رنز درکار ہیں۔اتوار کو میلبورن میں شروع ہو نے5ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں185رنز پر ڈھیر ہو گئی۔کوئی بھی انگلش بلے باز طویل اننگز نہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے انگلینڈ کی وکٹیں گرتی رہیں۔انگلش کپتان جوئے روٹ50رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ جونی برسٹو35،بین سٹوکس25، اولی روبینسن 22رنز ،ڈیوڈ ملان14،کریولے12،حسیب حنیف صفر،جوس بٹلر3،مارک ووڈ6رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پٹ کمنز اور ناتھن لیوئن نے3،3،مچل سٹارک نے2،سکاٹ بولینڈاور کیمرون گرین نے ایک،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک میزبان آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر61رنز بنا لئے ہیں۔ڈیوڈ وارنر38رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ مارکس ہیرس20اور ناتھن لیوئن بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 124رنز درکار ہیں اور اسکی9وکٹیں ابھی باقی ہیں۔واضح رہے کہ5میچوں کی ایشز سیریز میں میزبان آسٹریلیا کو2-0کی برتری حاصل ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago