انڈر 19ایشیا کپ، محمد شہزاد پر ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کو فخر ہے، زرتاج گل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت زرتاج گل کا قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد شہزاد کے بارے میں کہنا ہے کہ محمد شہزاد کے انڈر 19ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے پر ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کو فخر ہے۔ زرتاج گل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انڈر 19ایشیا کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہپاکستان کی ٹیم کو بھارت کو ہرانے پر مبارکباد۔انہوں نیمحمد شہزاد کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بالخصوص مین آف دی میچ، محمد شہزاد جن کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے، انہوں نیبہترین کھیل پیش کیا، جوکہ ڈیرہ کے لوگوں کے لئے باعث فخر ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ زرتاج گل کا تعلق بھی ڈیرہ غازی خان سے ہے اور وہ 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 191، ڈی جی خان سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ انڈر19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں قومی ٹیم نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago