سرکاری رپورٹ کے مطا بق 2021 کے دوران 24 دسمبر تک پولیس پر 13حملے ہوئے جن میں 8 افراد شہید اور 79زخمی ہوئے جبکہ لیویز پر 7حملوں میں 6 افراد شہید اور 5 زخمی ہوئے . رواں سال 37 آئی ڈی بم دھماکوں میں 20 افراد شہید اور 74 زخمی ہوئے جبکہ دستی بم کے 36 حملوں میں 6 افراد شہید اور 73 زخمی ہوئے . رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال صوبے میں 18راکٹ حملوں میں 2 افراد شہید اور ایک زخمی ہوا، صوبے میں لینڈ مائن کے 8 جبکہ اینٹی پرسنل مائن کے 9دھماکوں میں 4 افراد لقمہ اجل بنے اور 16 زخمی ہوئے . اعداد و شمار کے مطابق اس سال پولیو ورکرز، ٹرینوں، سوئی گیس پائپ لائنز، کیسکو کے ٹاورز، فرقہ ورانہ دہشتگردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا جبکہ سنی علما، ہزار ہ برداری، آباد کاروں اور کوسٹ گارڈ پر حملوں کا ایک، ایک واقعہ رونما ہوا . محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں رواں سال یوفون اور پی ٹی سی ایل کے6 ٹاورز دھماکوں سے تباہ کیے گئے . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 2021 کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں 2020 کی نسبت 89 فیصد اضافہ ہوا ہے . محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے دہشتگردی کے واقعات سے متعلق اکھٹے کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں دہشتگردی کے 137 اور رواں برس 260 واقعات رونما ہو چکے ہیں، ان واقعات میں 138افراد شہید اور 421 افراد زخمی ہوئے .
متعلقہ خبریں