کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 2021 کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں 2020 کی نسبت 89 فیصد اضافہ ہوا ہے۔محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے دہشتگردی کے واقعات سے متعلق اکھٹے کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں دہشتگردی کے 137 اور رواں برس 260 واقعات رونما ہو چکے ہیں، ان واقعات میں 138افراد شہید اور 421 افراد زخمی ہوئے۔سرکاری رپورٹ کے مطا بق 2021 کے دوران 24 دسمبر تک پولیس پر 13حملے ہوئے جن میں 8 افراد شہید اور 79زخمی ہوئے جبکہ لیویز پر 7حملوں میں 6 افراد شہید اور 5 زخمی ہوئے۔رواں سال 37 آئی ڈی بم دھماکوں میں 20 افراد شہید اور 74 زخمی ہوئے جبکہ دستی بم کے 36 حملوں میں 6 افراد شہید اور 73 زخمی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال صوبے میں 18راکٹ حملوں میں 2 افراد شہید اور ایک زخمی ہوا، صوبے میں لینڈ مائن کے 8 جبکہ اینٹی پرسنل مائن کے 9دھماکوں میں 4 افراد لقمہ اجل بنے اور 16 زخمی ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس سال پولیو ورکرز، ٹرینوں، سوئی گیس پائپ لائنز، کیسکو کے ٹاورز، فرقہ ورانہ دہشتگردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا جبکہ سنی علما، ہزار ہ برداری، آباد کاروں اور کوسٹ گارڈ پر حملوں کا ایک، ایک واقعہ رونما ہوا۔محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں رواں سال یوفون اور پی ٹی سی ایل کے6 ٹاورز دھماکوں سے تباہ کیے گئے۔
لندن (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں دھمکی دینے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دھند اور سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ،آج شام سے پنجاب کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر ازدواجی بندھن میں بندھ گئی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری تیاری ہر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے نوتشکیل کردہ آئینی بینچ نے ابتدائی کیسوں کی سماعت…