اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں باہمت لڑکی نیلوفر شیرازی نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر ڈالا۔اپنی کلائی کے زور سے 1160اینٹیں توڑ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ خیبرپختونخوا کے شہر بٹگرام سے تعلق رکھنے والی نیلوفر شیرازی نے جرت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔رواں سال فروری میں 1000اینٹیں توڑنے والی نیلوفر نے اس بار 1160اینٹیں توڑ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
نیلوفر ایک کے بعد ایک اینٹ توڑتی چلی گئیں، ہاتھ زخمی ہوا لیکن بلندیوں کو چھونے والے جذبے میں کمی نہ آئی۔ نیلوفر معاشرے کو پیغام دینا چاہتی ہیں کہ لڑکیاں صلاحتیوں میں کسی سے کم نہیں۔کلائی کے زور سے نیلوفر کو اینٹیں توڑتے دیکھ کر شہری دنگ رہ گئے اور نیلوفر کو لڑکیوں کے لیے رول ماڈل قرار دیدیا۔ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے وقت نیلوفر نے اپنے جرت مندانہ عمل سے شہریوں سے خوب داد بھی وصول کی۔1160اینٹین توڑ کر نیلوفر شیرازی نے نہ صرف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا بلکہ ثابت کردیا کہ لڑکیوں کے لیے کوئی کام نا ممکن نہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…