پاکستان کی پڑوسی ممالک کو برآمدات میں 30 فیصد سے زائد اضافہ

پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں مختلف ممالک کو 12 ارب 33 کروڑ ڈالرز مالیت کی اشیا برآمد کیں

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان کی پڑوسی ممالک کو برآمدات میں 30 فیصد سے زائد اضافہ۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران دنیا کے مختلف ممالک کو 12 ارب 33 کروڑ ڈالرز مالیت کی اشیا برآمد کیں۔جولائی تا نومبر 2021 کے دوران پاکستان کی خطے کے 7 اہم ممالک افغانستان، چین، بنگلا دیش، سری لنکا، بھارت، نیپال اور مالدیپ کو برآمدات کا حجم ایک ارب 68 کروڑ 78 لاکھ ڈالرز سے زائد رہا۔پاکستان کی کل برآمدات میں خطے کے 7 ممالک کو بھیجی گئی اشیا کا حجم صرف 13 فیصد سے کچھ زیادہ ہے ،پاکستان کی اپنے پڑوسی ممالک میں سب سے زیادہ برآمدات چین کو ہوئی ہیں۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران پاکستان کی چین برآمادات کا حجم ایک ارب ایک کروڑ سے زائد رہا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے میں 61 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے زائد تھا۔ دوسری جانب پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران 21 کروڑ 98 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کی اشیا بنگلا دیش کو برآمد کی تھی۔ جب کہ رواں سال اسی دورانیے میں برآمدات کا حجم بڑھ کر 31 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہا۔ اس طرح رواں برس پاکستان کو چین کو برآمدات کے حجم میں 35 فیصد جب کہ بنگلا دیش کو برآمدات میں 44 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

1 hour ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

1 hour ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

2 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

2 hours ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

2 hours ago