پاکستانی نژاد امریکی خاتون کا قتل، گرفتار سابق شوہر نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستانی نژاد امریکی خاتون کا قتل، گرفتار سابق شوہر نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب سے دوران تفتیش مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس کے مطابق وجیہہ سواتی قتل کیس کے ملزم رضوان حبیب نے انکشاف کیا ہے کہ والد نے کہا تھا کہ وجیہہ کو قتل کرنے میں صرف 50 ہزار لگیں گے۔
رضوان حبیب نے پولیس کو بتایا کہ انھوں نے سابقہ اہلیہ وجہیہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور لاش گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر ہنگو منتقل کی۔ملزم کے مطابق وجیہہ کی لاش کو گاڑی میں مہارت کے ساتھ چھپا کر ہنگو میں ایک قریبی رشتہ دار کے گھر لےگیا۔

ملزم رضوان حبیب نے پولیس کو بتایا کہ قتل کے بعد پولینڈ جاکرپناہ اور شہریت لینےکا منصوبہ بنایا تھا جس کے لیے پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عدالت سے ملزم رضوان حبیب کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔دوسری جانب مقتولہ وجیہہ کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے وجیہہ سواتی کی میت امریکا بھیجی جائے گی۔خاندانی ذرائع کے مطابق وجیہہ کے بچوں نے والدہ کی میت پاکستان دفنانے سے منع کر دیا ہے جس کے بعد امریکی سفارت خانےکےحکام میت نیویارک بھیجنےکے انتظامات کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق شوہر رضوان حبیب نے وجیہہ کے قتل کا اعتراف کرلیا جبکہ ملزم نے جرم کا اعتراف پولیس تفتیش کے دوران کیا۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ وجیہہ کو 16 اکتوبر کوہی قتل کردیا گیا تھا، ملزم رضوان نے اس کی لاش ہنگو میں دفن کی۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم رضوان کے والد کو بھی قتل میں مدد کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago