آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف زرداری کی اسلام آباد آمد، اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں طے، اسپیکرقومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر حکمت عملی پرغور . تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے .

سابق صدر بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر کل ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی کی ہے . دوسری جانب آصف زرداری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے . ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی اور اسپیکرقومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کے خلاف ممکنہ تحاریکِ عدم اعتماد پربھی حکمت عملی پرغورہوگا . دوسری جانب سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ بینظیر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ان کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے . آصف زرداری نے کہا کہ ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو معاشی مشکلات سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے . سابق صدر مملکت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملک ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے، اس کی آزادی، وقار، خودداری اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے . انہوں نے کہا کہ آج ملک خطر ناک صورتحال سے گزر رہا ہے، ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے، ملک کے خارجہ امور زبوں حالی کے شکار ہیں، قانون کو موم بنا دیا گیا ہے . آصف زرداری کا کہنا تھا کہ غریب مشکلات کا شکار ہے، غریب ریاست کے ثمرات سے محروم کیے جا رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں