لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ کے صدرو سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے خاتم النبیین حضرت رسول کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن نے پوری دنیا کے سامنے جو دلیرانہ موقف اختیار کیا ہے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے حضور نبی اکرم ﷺ اپنی جان، مال اور اولاد سے بھی بڑھ کر عزیز ہیں، حضورﷺ کی شان میں گستاخی سے سب سے زیادہ
مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، اب دنیا جان چکی ہے کہ کسی بھی پیغمبر یا مذہب کی توہین کسی بھی طور سے آزادی اظہار رائے نہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے جب سے صدر پیوٹن کو دیکھا ہے ان کی دبنگ شخصیت کا معترف ہوں، موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں ان کا دلیرانہ بیان خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…