تحریک انصاف بطور جماعت قانونی طور پر ختم ہو چکی ن لیگ کے مرکزی رہنما” رانا ثناء اللہ کاحیران کن دعویٰ
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف ابھی آئے نہیں حکومت کی ’ٹلی ‘بج چکی ہے ، نواز شریف کے واپس آنے کا خوف حکمرانوں کو سونے نہیں دے رہا،آپ نے جو کرنا ہے کریں جو کہنا ہے کہیں لیکن آپ کو جانا تو پڑے گا . اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نالائقی ، نااہلی اور کرپشن کا سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں ،نیازی سمیت ہر وزیر اور ترجمان کا بیان اور پریس کانفرنس صرف نواز شریف، شہباز شریف سے شروع اور ان پر ختم ہوتی ہے ،عمران نیازی اور پنڈی کے شیطان کو ایک ہی پیغام ہے کہ بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے،چپڑاسی کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ نہ صرف گھبرائے ہوئے ہیں بلکہ بونتر ے ہوئے بھی ہیں،عمران نیازی نے گھبراہٹ میں پارٹی آئین ہی ختم کر دیا ہے، اس وقت پی ٹی آئی بطور جماعت قانوناً ختم ہو چکی ہے . انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے قائد محمدنواز شریف کا استقبال کرنے کے لئے چشم براہ ہے ،جن کا ٹکٹ عوام کاٹ چکے ہیں وہ اپنے ٹکٹ کی فکر کریں ،نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف بس الزام ہی ہیں ثبوت کوئی نہیں ،جب نواز شریف آئیں گے تو عمران نیازی ، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمانوںکو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی . . .