آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے:پہلی ہی ملاقات نوازلیگ کی تین بڑی شخصیات سے ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے:پہلی ہی ملاقات نوازلیگ کی تین بڑی شخصیات سے ہوگئی،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ ان کے ساتھ نواز لیگ کے تین اہم رہنماوں کی ملاقات ہوگئی ہے ، یہی ملاقات کہاں ہوئی ،ٹیلی فونک رابطے ہوئے یا راہ گزرتے ہوئے ابھی اس حوالے سے تفصیلات نہیں آسکیں تاہم ن لیگ کے تین اہم شخصیات نے آصف علی زرداری دے رابطہ کرلیا ہے

یہ بھی یاد رہے کہ سابق صدر بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر کل ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی کی ہے۔

دوسری جانب آصف زرداری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی اور اسپیکرقومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کے خلاف ممکنہ تحاریکِ عدم اعتماد پربھی حکمت عملی پرغورہوگا۔

ادھر یاد رہےکہ آج ہی سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ بینظیر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ان کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو معاشی مشکلات سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔سابق صدر مملکت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملک ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے، اس کی آزادی، وقار، خودداری اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک خطر ناک صورتحال سے گزر رہا ہے، ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے، ملک کے خارجہ امور زبوں حالی کے شکار ہیں، قانون کو موم بنا دیا گیا ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ غریب مشکلات کا شکار ہے، غریب ریاست کے ثمرات سے محروم کیے جا رہے ہیں۔

پی پی پی کے شریک چئیرمین نے کہا کہ 2013 کے بعد مسلسل پارلیمنٹ کے اختیار پر حملے ہو رہے ہیں، پارلیمنٹ کی عزت اور وقار کو بے توقیر کیا جا رہا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی مزاحمت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کی، ملک کو بچایا اب ملک کو مشکلات سے نکالے گی، صبر اور برداشت ہماری کمزوری نہیں ہے ہمارا اصول ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں ہونے دینگے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago