گیس بحران: عوام سے تعاون کی درخواست کرکے ایم ڈی سوئی گیس مُلک چھوڑ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)گیس بحران: عوام سے تعاون کی درخواست کرکے ایم ڈی سوئی گیس مُلک چھوڑ گئے،اطلاعات کے مطابق عوام کو گیس بحران مزید سنگین ہونے کا بتا کر ایم ڈی سوئی سدرن گیس چھٹیاں منانے بیرون ملک ‏چلے گئے۔

ادھر ذرائع کے مطابق سندھ اوربلوچستان کے عوام کو گیس بحران میں مبتلا کرکے بھاری تنخواہ لینے والے ایم ڈی سوئی ‏سدرن عمران منیار نیوایئر منانے امریکا روانہ ہو گئے۔

9 روز کی چھٹیوں پر روانہ ہونے سے صرف ایک دن قبل ایم ڈی عمران منیار نے وڈیو پیغام میں ‏گیس بحران مزید سنگین ہونے اورعوام سے تعاون کی درخواست کی تھی۔

ویڈیو پیغام میں ایم ڈی کا کہنا تھا کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کواولین ترجیح ‏حاصل ‏ہے سسٹم میں دسمبر میں 200 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کا سامنا ہے ایس ایس جی سی ‏‏کوجنوری میں250ایم ایم سی ایف ڈی تک بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

ایم ڈی نے کہا کہ سوئی سدرن گھریلوصارفین تک گیس پہنچانےکیلئےکوششیں کر رہا ہے کیپٹو ‏‏پلانٹس کو گیس سپلائی منقطع کرکےدیگرسیکٹرزکوفراہم کی جارہی تھی دو دن پہلے صنعتوں ‏‏کیساتھ ایک منصوبےپرتبادلہ خیال کیا گیا ہے غیربرآمدی سیکٹرکوگیس سپلائی کمی میں ہفتے میں ‏‏‏36گھنٹے لازمی محدودکیاجائے گیس بندش کو پیر 27 دسمبر 2021سےنافذالعمل کیاجائےگا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

1 min ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

13 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

22 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

39 mins ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

59 mins ago

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

1 hour ago