حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی اور بدحالی کی طرف گامزن ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور نااہل حکمرانوں کی غلط خارجہ و داخلہ پالیسیوں ملک تباہی اور بدحالی کی طرف گامزن ہے موجودہ نااہل، سلیکٹڈ اور مسلط کردہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں پی ڈی ایم کے قائدین اور کارکنوں کے حوصلے مقدمات، روکاوٹوں اور ڈرانے دھمکانے سے پست نہیں کئے جاسکتے، . یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا .

مولانا عبدالواسع نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ 23مارچ کو اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ ہوگا . پی ڈی ایم اور جمعیت علما اسلام بلوچستان بھرپور شرکت کرے گی اور بلوچستان سے قافلے کی صورت میں اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گا کیونکہ موجودہ نااہل، سلیکٹیڈ اور مسلط کردہ حکمرانوں سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے پی ڈی ایم کے قائدین اس ملک کے 22کروڑ عوام کی قسمت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس جنگ میں عوام پی ڈی ایم کے قائد کا ساتھ دیں انہوں نے کہاکہ عمران خان اومی کرون کورونا سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ ان کی حکومت میں خارجہ، داخلہ پالیسیاں بری طرح ناکام ہے اور مالیاتی پالیسی تو یہ کہ عمران خان نے پاکستان اور پاکستانی عوام کو آئی ایم ایف کے ساتھ گروی رکھ دیا ہے جوکہ اس قوم کیلئے کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں . انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کی ناکام داخلہ و خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف گامزن ہے جبکہ دوسری جانب عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں جس سے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمران ہوش کے ناخن لے اور عوام کو ریلیف فراہم کریں . . .

متعلقہ خبریں