عوام کو ہسپتالوں میں معیاری علاج اور سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،احسان شاہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر صحت سیداحسان شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو ہسپتالوں میں معیاری علاج اور سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے تاکہ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑے کڈنی سینٹر ایک معیاری ہسپتال ہے ہسپتال کا دورہ کر کے مریضوں کا ہسپتال کے بارے میں اچھی رائے دینے کا مطلب ہے یہاں عوام کو معیاری علاج و معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے اور ہسپتال کی کارکردگی سے عوام کو خوش اور مطمئن ہیں بلوچستان کے ہسپتالوں کا حالت زار بہتر بنانے کیلئے لئے صوبائی حکومت کے علاوہ وفاقی حکومت کو بھی توجہ دینا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورولوجی (کڈنی سینٹر کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ہسپتال کیچیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم زرکون نے صوبائی وزیر صحت کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اوپی ڈی، وارڈز، لیبارٹری، ایمرجنسی یونٹ، ڈائیلائسسز یونٹ، ٹرانسپلانٹ، اوٹی، پیتھالوجی اور ریڈیالوجی، فلورواسکوپی، لیتھوٹرپسی سی ٹی اسکین، میڈیسن روم، حاضری رجسٹر، وئیر ہاوس، کینٹین، جنریٹر روم، زیر تعمیر عمارت، کمپیوٹر ریکارڈ روم، اسٹور روم، ویکسین سینٹر، سمیت دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی پر ہسپتال کے عملے کی تعریف کی اور ہسپتال انتظامیہ کی عوام کو ادویات کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کے ہمراہ محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے انہوں نے مذید کہا کہ انسٹیٹیوٹ انتظامیہ نے بہت کم وسائل کے باوجود اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اسٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں جدید آلات، ادویات،تربیت یافتہ افرادی قوت کی دستیابی سے مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے یہ ادارہ دوسرے اداروں کیلئے مشعلِ راہ ہے صوبہ بلوچستان میں ایسے ہسپتال کا ہونا خوش آئند ہے ہسپتال کو فنڈز کی کمی طبی آلات کی فراہمی اور خریداری افرادی قوت کی کمی سروس رولز سمیت دیگر مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرواتا ہوں کہ ہسپتال کی کارکردگی کو مذید بہتر بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں گے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھی عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جاسکتا ہے جہاں شکایت ملتا ہے وہاں پہنچ جاتا ہوں چلڈرن ہسپتال اور کڈنی سینٹر کی کارکردگی سے بہت مطمئن اور متاثر ہوں دیگر اداروں کے سربراہان کو بھی ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے انہوں نے ہسپتال کے میڈیکل اسپیشلسٹس کی کاوش جمیلہ پر ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوے ادارے کی ترقی اور کامیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور آخر میں صوبائی وزیر صحت نے مہمانوں کی تاثراتی کتاب میں ادارے کی کارکردگی کو خوب سراہا جس پر ہسپتال انتظامیہ نے انکا شکریہ ادا کیا.

Recent Posts

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

9 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

16 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 18نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

17 mins ago

کراچی سے چوری کی موٹرسائیکلیں حب میں بیچنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کیماڑی…

25 mins ago

ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…

35 mins ago

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

1 hour ago