پرینیتی چوپڑا شو میں فنکار کی دکھ بھری کہانی سن کر روپڑیں

(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا ریلٹی شو میں شرکت کرنے والے شخص کی کہانی سن کر آبدیدہ ہوگئیں، ان کی کہانی میں یہ بتایا گیا تھا کہ ممبئی آنے کے بعد اس امیدوار کو کتنے برے حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا آج کل ایک ریلٹی شو ’ہنر باز‘ میں فلم ساز کرن جوہر اور اداکار متھن چکرورتی کے ساتھ معاون جج کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں، جس میں مختلف فنکار اپنے کرتب کے ذریعے مختلف فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اسی شو کے دوران جب ایک امیدوار کی جدوجہد کے حوالے سے اس کا پرومو دکھایا گیا تو پرینیتی ان کی کہانی سننے کے بعد جذباتی ہوگئیں۔

شو کی آنے والی قسط کا پرومو انتظامیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس میں فنکار کو مختلف اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے اور اس دوران پس منظر میں ایک گانا ’اے دل ہے مشکل‘ بھی چل رہا ہے، جبکہ ویڈیو میں موجود فنکار بھی ممبئی آنے کے بعد اپنی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات اور جدوجہد کے بارے میں بتارہا ہے۔

اپنی کہانی سناتے ہوئے فنکار کا کہنا تھا کہ ممبئی آنے کے بعد مجھے بہت جدوجہد کرنا پڑی، میرے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی اور میں ایک درخت کے نیچے وقت گزارتا تھا اور میں چاہتا تھا کہ کوئی مجھے کچھ کھانے کو اور تھوڑے پیسے دے دے تو میں اپنے گھر واپس چلا جاؤں گا۔

فنکار کی کہانی سننے کے بعد اداکارہ پرینیتی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے بےاختیار آنسو بہہ نکلے۔

اس موقع پر پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ جو بہت سچے لوگ ہوتے ہیں ان کی کہانی سن کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔

پرینیتی چوپڑا جب رو رہی تھی تو اس موقع پر کرن جوہر ان کو تسلیاں دیتے ہوئے نظر آئے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago