واٹس ایپ نے گوگل کے منفرد فیچر پر کام شروع کردیا

(قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے یکے بعد دیگرے نت نئے فیچر اور ٹول شامل کرنےکا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایک اور منفرد فیچر پر کام شروع کردیا ہے . واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’وے بی ٹا انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ نے 6 ماہ قبل بزنس ڈائریکٹری کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا تھا .

جس کی مدد سے استعمال کنندگان واٹس ایپ کو بند کیے بنا اپنے اطراف میں موجود قریب ترین کپڑوں، ہوٹل اور کریانہ اسٹور کے واٹس ایپ بزنس کے بارے میں جان سکتے تھے . بزنس ڈائریکٹری کا فیچر ابتدائی طور پر برازیل کے شہر ساؤ پالو میں محدود پیمانے پر متعارف کرایا گیا تھا . واٹس ایپ نے آج اپنے پلیٹ فارم میں ’بزنس نیئر بائے‘ کے نام سے ایک اور فیچر شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کی مدد سے واٹس ایپ استعمال کرنے افراد اپنے ارد گرد موجود کاروباری مراکزاور دیگر مقامات کے بارے میں جان سکیں گے . اینڈروئیڈ کے لیے واٹس ایپ بی ٹا کے اسکرین شاٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ استعمال کنندگان ’ Businesses Nearby ‘ کے نام سے موجود اس نئے سیکشن میں کیٹیگری کو منتخب کرکے اپنی مرضی کے حساب سے بزنس اکاؤنٹس کو منتخب کرسکتے ہیں . رپورٹ کے مطابق یہی فیچر ائی او ایس واٹس ایپ بی ٹا کے لیے جاری کیا جائے گا، تاہم ابھی تک اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے . واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر تاحال دست یاب نہیں ہے تاہم آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں اسے ایسے استعمال کنندگان کے لیے جاری کیا جائے گا جو پہلے ہی سے بزنس ڈائریکٹری فیچر استعمال کر رہے ہیں . رپورٹ کے مطابق یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اس فیچر کو ساؤ پالو کے علاوہ دوسرے ممالک میں رہنے والے استعمال کنندگان کےلیے ریلیز کیاجائے گا یا نہیں . . .

متعلقہ خبریں