واٹس ایپ نے گوگل کے منفرد فیچر پر کام شروع کردیا

(قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے یکے بعد دیگرے نت نئے فیچر اور ٹول شامل کرنےکا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایک اور منفرد فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’وے بی ٹا انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ نے 6 ماہ قبل بزنس ڈائریکٹری کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا تھا۔ جس کی مدد سے استعمال کنندگان واٹس ایپ کو بند کیے بنا اپنے اطراف میں موجود قریب ترین کپڑوں، ہوٹل اور کریانہ اسٹور کے واٹس ایپ بزنس کے بارے میں جان سکتے تھے۔

بزنس ڈائریکٹری کا فیچر ابتدائی طور پر برازیل کے شہر ساؤ پالو میں محدود پیمانے پر متعارف کرایا گیا تھا۔

واٹس ایپ نے آج اپنے پلیٹ فارم میں ’بزنس نیئر بائے‘ کے نام سے ایک اور فیچر شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کی مدد سے واٹس ایپ استعمال کرنے افراد اپنے ارد گرد موجود کاروباری مراکزاور دیگر مقامات کے بارے میں جان سکیں گے۔

اینڈروئیڈ کے لیے واٹس ایپ بی ٹا کے اسکرین شاٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ استعمال کنندگان ’ Businesses Nearby ‘ کے نام سے موجود اس نئے سیکشن میں کیٹیگری کو منتخب کرکے اپنی مرضی کے حساب سے بزنس اکاؤنٹس کو منتخب کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہی فیچر ائی او ایس واٹس ایپ بی ٹا کے لیے جاری کیا جائے گا، تاہم ابھی تک اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر تاحال دست یاب نہیں ہے تاہم آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں اسے ایسے استعمال کنندگان کے لیے جاری کیا جائے گا جو پہلے ہی سے بزنس ڈائریکٹری فیچر استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اس فیچر کو ساؤ پالو کے علاوہ دوسرے ممالک میں رہنے والے استعمال کنندگان کےلیے ریلیز کیاجائے گا یا نہیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago