پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کے پی حکومت کے لئے سفید ہاتھی بن گیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ خیبر پختونخوا حکومت کے لئے سفید ہاتھی بن گیا، دوسالوں کے دوران 4ارب 67 کروڑ سے زائد خسارے کا سامنا ہے، بی آر ٹی سے مطلوبہ اہداف حاصل نہ ہوسکے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا پشاور میں میگا بی آر ٹی منصوبہ جس کا وعدہ 6 ماہ میں تکمیل کا تھا تاہم 3 سال میں مکمل ہوا، پلازے اورکمرشل سرگرمیاں تاحال شروع نہ ہوسکیں۔
بی آرٹی کی ابتداء سے اب تک 10 لاکھ زو کارڈ تقسیم کئے جاچکے ہیں ، اگست 2020 سے اب تک 6 کروڑ سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔بی آر ٹی بسوں میں 30 نئی بسوں کا اضافہ کیا گیا ،اپنی نوعیت کے پہلے زو بائیسیکل شیئرنگ سسٹم کا اجرا کیا گیا جس کے تحت 360 جدید زو سائیکلیں اور شہر کے مختلف مقامات پر 32 ڈاکنگ اسٹیشن قائم کئے گئے۔

بی آر ٹی پر کام اکتوبر2017 میں شروع ہوا تھا، اس وقت یہ اعلان کیا گیا تھا کہ منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہوگا تاہم ہر چند ماہ بعد اس کی تکمیل کی تاریخ بدلتی رہی، منصوبے سے مطلوبہ مقاصد اور اہداف بھی حاصل نہ ہوسکے۔

حکومت نے یومیہ تین لاکھ سے زائد مسافروں کا ہدف مقرر کیا لیکن موجود ہ وقت میں یہ تعداد صرف ڈھائی لاکھ تک ہی پہنچ سکی۔حکام کے مطابق بی آر ٹی کے آغاز سے قبل شہر میں خواتین کی سفری شرح 2 فیصد سے کم تھی جو بی آر ٹی کے آغاز سے 20 فیصد سے بھی بڑھ گئی، بس ریپڈ ٹرانزٹ کو گزشتہ مالی سال کے دوران ایک ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوا جبکہ رواں مالی سال 2ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا ہے، بی آر ٹی کے سال 2020 میں دس ماہ کے دوران ایک ارب 92 کروڑ سے زائد اخراجات ہوئے۔

Recent Posts

کارکنوں اور اتحادیوں سے ملکر صوبے کی خدمت کریں گے، نامزد گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے بلوچستان کا گورنر نامزد کرنے پر مسلم…

3 mins ago

حامد میر کو جان لیوا دھمکیاں مظلوموں کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل اکاﺅنٹ پر…

20 mins ago

بلوچستان میں سرحدی تجارت کو قانونی شکل دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جام کمال خان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی…

30 mins ago

جامعہ تربت میں آرٹس کرافٹ، کیلیگرافی اور ماحولیاتی تعلیم پر مبنی نمائش کا انعقاد

تربت(قدرت روزنامہ)جامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام ملٹی پرپز ہال میں آرٹس کرافٹ، کیلیگرافی…

35 mins ago

فیصل آباد، 2 بیویوں اور4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص کا ’’سوسائیڈ نوٹ‘‘ مل گیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص سے متعلق…

54 mins ago

سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے ، سوناکشی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ سوناکشی نے کہا کہ سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے…

58 mins ago