بدنامہ زمانہ اسمگلر عابد کابلی گرفتار، 1.2 کروڑ کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ اور رینجرز قلندر ونگ نے مشترکہ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ اسمگلر عابد کابلی کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 6 نان کسٹم پیڈ اسمگل شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں۔ذرائع نے بتایا کہ موصولہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز انفورسمٹ اور رینجر قلندر ونگ نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کشمیر روڈ پر واقع ایک کمپانڈ میں چھاپہ مار کاروائی کی۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق عابد کابلی پر اس سے قبل بھی محکمہ کسٹمز کی جانب سے 6 ایف آئی آر درج ہیں اور سال 2019 میں بھی اسے گرفتار کیا گیا تھا۔چھاپہ مار کارروائی میں جعلی نمبر پلیٹس اور گاڑیوں کی جعلی دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار اسمگلر افغانستان سے گاڑیاں اسمگل کرنے والے گروہ کا سرغنہ ہے اور یہ گروہ افغانستان سے گاڑیاں اسمگل کرکے جعلی دستاویزات بناکر میں ملوث ہے۔محکمہ کسٹمز نے ملزم کے خلاف عدالت سے 29 دسمبر تک ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago