ہم تو چاہتے ہیں کہ میاں نواز شریف واپس آئیں اور اپنا وقت جیل میں گزاریں ،قاسم سوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ میاں نواز شریف واپس آئیں اور اپنا وقت جیل میں گزاریں، تحریک انصاف ایک ہی ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا ہے کہ جو عدالتوں سے نااہل ہوا ہو، اس کا اپنا مستقبل کیا ہوگا، آج نواز شریف نشانِ عبرت بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نئی تنظیم سازی کی طرف جائیں گے، کوشش ہوگی کہ پورے بلوچستان میں تنظیم سازی کے لئے جا ئوں۔

وزیراعظم جس طرح کورونا سے نمٹے اسے پوری دنیا میں سراہا گیا، اس ملک میں بہت سے چیلنجز ہیں جبکہ دنیا میں اسلاموفوبیا کا مسئلہ ہے، آج ایک عالمی طاقت نے بھی اس پر آواز اٹھائی ہے۔قاسم خان سوری نے کہا کہ تحریک انصاف ایک ہی ہے، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، میں مرکز میں بلوچستان کی آواز بنوں گا، ملک میں سب سے زیادہ این ایچ اے کے کام بلوچستان میں جاری ہیں۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں سب سے بڑا 75 ارب روپے کا پیکیج دیا گیا، صوبے میں بہت سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں، یہاں جو علاقے پیچھے رہ گئے تھے ان کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے نئے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں سب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں، عمران خان نے جو منصوبے دیئے ہیں وہ پانچ سالہ نہیں بلکہ ہمیشہ کے لئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک میں دس ڈیموں کے منصوبے شروع کئے ہیں، ملک میں شروع کئے گئے منصوبے عوام کے لئے ہیں

Recent Posts

15 سال قبل میری زندگی کا ایک حصہ مجھ سے چھین لیا گیا، میرے ذاکر کو واپس کر دیں ،والدہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی والدہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے ذاکر…

4 mins ago

اساتذہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ ہو کر رہے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان…

10 mins ago

گری تا گونی سڑک کا کام تعطل کا شکار، ٹھیکیدار کروڑوں کے بل وصول کر کے غائب، اہلیان گریشہ

گریشہ(قدرت روزنامہ)اہلیان گریشہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گری تا گونی…

16 mins ago

بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں، صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کے بعد 59 لگژری گاڑیوں کی خریداری کا بھی فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں جاری، صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کے لیے اربوں…

24 mins ago

بلوچستان کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے، حکم نامہ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج…

40 mins ago

پولیس اہلکار سید خان سرحدی رہا ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنےوالے پولیس…

45 mins ago