نوازشریف کو پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا . تفصیلات کے مطابق رحمان ملک نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی شہادت سے متعلق کتاب ’ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت‘ کی تقریب رہنمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وزراء کے بیانات سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے یہ بوکھلائے ہوئے ہیں،بیانات سے لگتا ہے کہ کہیں طوفان اٹھا ہے اور دال میں کچھ کالا ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کا ملک ہے ، انہیں کوئی پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، یہ تو وقت بتائے گا کہ میاں صاحب کے آنے پر حکوممت رہے گی یا جائے گی؟ . دیکھنا یہ ہے کہ ان کے آنے کے لیے طریقہ کار کیا طے ہو گا . سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ صرف میاں صاحب بتا سکتے ہیں کہ کس لیے اور کیوں آ رہے ہیں اور آخر پاکستان آکر کیا کریں گے لیکن یہ نوازشریف کا ملک ہے اور انہیں پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا . رحمان ملک نے کہا کہ آصف زرداری جب بھی متحرک ہوتے ہیں،سیاسی چالیں سوچ سمجھ کر چلتے ہیں اور حریف کو ہرا رہے ہیں، نظر آ رہا ہے کہ آصف زرداری صحیح سیاسی چال چلیں گے . دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے نوازشریف کو وطن واپسی کیلئے جیب سے ٹکٹ دینے کی پیشکش کردی . وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ کر کے بیرون ملک گئے لیکن کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا اور نہ ہی کہیں سےعلاج کرایا ہے جس کا مطلب ہے کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ صحت مند ہیں ، اب تو سننے میں آرہا ہے کہ وہ وطن واپس آرہے ہیں ، اگر نوازشریف نے واپس آنا ہے تو انہیں میں اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں، شریف فیملی کے 3 لوگ جو موجود ہیں وہ بھی آجائیں ، نوازشریف کے پاس اداروں کے خلاف باتیں کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے ، اس سب کے باوجود عمران کہیں نہیں جارہے اپنی مدت پوری کریں گے . . .

متعلقہ خبریں