نوازشریف کو پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔تفصیلات کے مطابق رحمان ملک نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی شہادت سے متعلق کتاب ’ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت‘ کی تقریب رہنمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وزراء کے بیانات سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے یہ بوکھلائے ہوئے ہیں،بیانات سے لگتا ہے کہ کہیں طوفان اٹھا ہے اور دال میں کچھ کالا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کا ملک ہے ، انہیں کوئی پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، یہ تو وقت بتائے گا کہ میاں صاحب کے آنے پر حکوممت رہے گی یا جائے گی؟۔دیکھنا یہ ہے کہ ان کے آنے کے لیے طریقہ کار کیا طے ہو گا۔

سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ صرف میاں صاحب بتا سکتے ہیں کہ کس لیے اور کیوں آ رہے ہیں اور آخر پاکستان آکر کیا کریں گے لیکن یہ نوازشریف کا ملک ہے اور انہیں پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

رحمان ملک نے کہا کہ آصف زرداری جب بھی متحرک ہوتے ہیں،سیاسی چالیں سوچ سمجھ کر چلتے ہیں اور حریف کو ہرا رہے ہیں، نظر آ رہا ہے کہ آصف زرداری صحیح سیاسی چال چلیں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے نوازشریف کو وطن واپسی کیلئے جیب سے ٹکٹ دینے کی پیشکش کردی۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ کر کے بیرون ملک گئے لیکن کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا اور نہ ہی کہیں سےعلاج کرایا ہے جس کا مطلب ہے کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ صحت مند ہیں ، اب تو سننے میں آرہا ہے کہ وہ وطن واپس آرہے ہیں ، اگر نوازشریف نے واپس آنا ہے تو انہیں میں اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں، شریف فیملی کے 3 لوگ جو موجود ہیں وہ بھی آجائیں ، نوازشریف کے پاس اداروں کے خلاف باتیں کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے ، اس سب کے باوجود عمران کہیں نہیں جارہے اپنی مدت پوری کریں گے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

7 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

7 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

7 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

7 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

7 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

7 hours ago