سپریم کورٹ کا ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گٹر باغیچہ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی پیش ہوئے۔کیس کی سماعت کے دوران اشتعال میں آنے پر عدالت مرتضیٰ وہاب پر سخت برہم ہوئی،چیف جسٹس نے مرتضیٰ وہاب کو گیٹ آؤٹ کہتے ہوئے فوری باہر جانے کا حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے اہل نہیں ہیں۔چیف جسٹس نے مرتضیٰ وہاب پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کے بجائے سیاست دان کے طور پر ایکٹ کر رہے ہیں، آپ یہاں سیاست کر رہے ہیں، غیر جانبدار طریقہ اختیار نہیں کر سکتے تو عہدے پر نہیں رہ سکتے آپ، جس پر مرتضیٰ وہاب ایک دم طیش میں آئے اور کہا کہ اگر سیاست اتنی بری چیز ہے تو چھوڑ دیتے ہیں۔

جسٹس قاضی امین نے کہا یہ ریاست کے اثاثے ہوتے ہیں، مرتضی وہاب صاحب، یہ تمام آپ کے پاس امانتیں ہیں،ریاست یہ سب زمین واپس لے گی، ہمارے ذریعے نہیں تو کسی اور کے ذریعے ، ایک چھوٹے آفس میں بیٹھا افسر وائس رائے بن جاتا ہے، یہی ہمارا المیہ ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کس نے سوچا کہ دفاعی پلاٹسس پر تعمیرات ہو سکتی ہیں، تاقیامت بھی زرعی پلاٹ دفاعی ہی رہیں گے لہذا وقت آ گیا ہے کہ کے ایم سی کی ساری سوسائٹیز ختم کر دی جائیں گی۔
کے ایم سی والوں نے سوچا ہے، سب بیچو مرضی سے اور دفاع پلاٹس بیچ کر خوب مال بنایا گیا۔ عدالت نے ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔یہاں واضح رہے کہ اگست 2021میں مرتضیٰ وہاب کو کراچی کا ایڈ منسٹریٹر تعینات کیا گیا تھا۔سیاسی اور سماجی جماعتوں نے مرتضی وہاب کی ایڈمنسٹریٹر تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
عدالت سے رجوع کرنے سمیت سندھ اسمبلی میں احتجاج کا عندیہ دیا تھا۔ایک گروپ نے مرتضی وہاب کی تعیناتی کو خوش آئند جبکہ دوسرے نے پیپلزپارٹی کی قبضے کی کوشش قرار دے دیا تھا۔مرتضی وہاب کی تعیناتی پر کے ایم سی سمیت شہر کے سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ سمیت سندھ اسمبلی میں بھی احتجاج کا عندیہ دیا گیا تھا۔

Recent Posts

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

5 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

19 mins ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

30 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

58 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

1 hour ago