مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع

(قدرت روزنامہ)مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، چئیر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال اور جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جلد ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،کراچی کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی مصطفیٰ کمال متحرک ہیں ، چند روز قبل مصطفیٰ کمال کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق، اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے بھی رابطہ ہوا تھا ،پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عوام کے حق کیلئے عوام دوست قوتوں کے مل کر چلنے سے اتفاق کرتے ہیں،عوام مطالبہ کررہی ہے کہ مہنگائی ،بے روزگاری سے انہیں نجات دلائی جائے، دونوں رہنماوں نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے اور قومی امور پر مل کر چلنے پر اتفاق کیا قبل ازیں مصطفیٰ کمال نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ حکومت سندھ کراچی کے شہریوں پر ظلم بند کرے آج حکومت سندھ کے خلاف پانچواں احتجاج کر رہے ہیں اور یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانیں گے کرپشن کے لیے ایڈمنسٹریٹر لگایا گیا لیکن سندھ کے حکمران آئین کے مطابق ہمارا حق دیں کراچی کے شہریوں کے خریدے گئے گھر اب توڑے جا رہے ہیں جو ظلم ہے اور حکومت سندھ کراچی کے شہریوں پر ظم بند کرے اور مجھے ایسے ظالم نظام میں نہیں جینا مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسا ہی بلدیاتی نظام چلانا ہے اور ملک چلانا ہے تو ہمیں پارٹی بند کردینی چاہیے اور سیاست کو خیرباد کہہ دینا چاہیے سندھ میں کوئی سرکاری افسر بغیر پیسے لیے کام نہیں کررہا تھر میں بچے خوراک اورپانی کی کمی کے باعث مررہے ہیں والدین کو ویکسین نہیں ملتی ،بچوں کو ویکسین نہیں لگائی جا رہی، وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کی رقم ملی وہ خرچ کرنے کے باوجود سندھ حکومت عوام کے لئے کچھ نہیں کر رہی، ستر لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، 11 ہزار سکول گھوسٹ ہیں ، پہلے ٹیچر گھوسٹ ہوتا تھا اب سکول گھوسٹ ہیں یہ ہے تعلیمی نظام اور سندھ کی تعلیم، ایسے میں عوام کہاں جائے ،کیا کرے ،تھر میں بچے مر رہے، مائیں مر رہی، دنیا میں ماں بچے کی اموات سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں اور پاکستان میں سب سے زیادہ سندھ میں، . .

متعلقہ خبریں