سینیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

(قدرت روزنامہ)سینیٹر شوکت ترین نے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا . شوکت ترین کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی جس میں صدرعارف علوی نے سینیٹر شوکت ترین سے وفاقی وزیر کے عہدے کاحلف لیا .

واضح رہے کہ سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب میں   شوکت  ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے . مشیر سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی کے استعفے کے باعث سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی . گزشتہ دنوں شوکت ترین نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھایا تھا . . .

متعلقہ خبریں