نسلہ ٹاور گرانے کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی کو نسلہ ٹاور گرانے کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے نسلہ ٹاور انہدام کیس کی سماعت کی، کمشنر کراچی اور ڈی جی ایس بی سی اے بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔
کمشنر کراچی نے سماعت کے دوران سپریم کورٹ کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نسلہ ٹاور کے پانچ فلورز گرا دیئے ہیں، 400 مزدور کام کر رہے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 400 آدمی لگے ہوئے ہیں، 400 لوگوں سے ایک بلڈنگ ختم نہیں ہو رہی ہے؟ کمشنر نے بتایا کہ اندر سے اسٹرکچر ختم ہوچکا ہے، صرف باہر سے نظر آ رہا ہے۔
جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس میں کہا کہ ریاست کی کمزوری سےنان اسٹیٹ ایکٹر متحرک ہوتے ہیں،باٹم لائن یہ ہے کہ بلڈنگ اب بھی کھڑی ہے، چیف جسٹس نے بھی ریمارکس میں کہا کہ دنیا میں ایک گھنٹے میں ایسی بلڈنگ گرا دی جاتی ہےآپ لوگ کیا کر رہے ہیں؟چیف جسٹس نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ آپ نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ سندھ بلڈنگ اتھارٹی نے رکاوٹ ڈالی ہے؟ جسٹس قاضی امین بولے کہ اگر کوئی مداخلت کر رہا ہے تو توہین عدالت ہے۔
ڈی جی ایس بی سی اے نے اس موقع پر وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی رپورٹ کو چیلنج کرتا ہوں، عدالت کے حکم پر ڈی جی ایس بی سی اے نے رپورٹ پڑھ کر سنائی۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو توہین عدالت کا نوٹس دے رہے ہیں جواب دیں، جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد میں رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ایس بی سی اے نے کنٹریکٹر سے رشوت بھی مانگی ہے، اس پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو ڈی جی ایس بی سی اے کےخلاف مقدمہ درج کرنے اور قانونی کارروائی اور تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
سپریم کورٹ نے سماعت میں کمشنر کراچی کو نسلہ ٹاور کا انہدام ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا اور کمشنر کراچی کو تمام سرکاری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔کمشنر کراچی نے بتایا کہ ہم نے مہذب طریقے سے لوگوں کو روکا ہے، آباد نے بھی مظاہرہ کیا ہم پرامن طریقے سے نمٹے، نیز ہم پر امن انداز سے تمام معاملات نمٹا رہے ہیں، نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرکے لوگوں کو قریب آنے سے روک دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں نسلہ ٹاور انہدام کیس کی سماعت میں اس وقت بڑا حکم سامنے آیا جب عدالت نے بلڈنگ پلان منظوری دینے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ملوث افسران کے خلاف محکمہ جاتی اور کریمنل کارروائی کا حکم دیا۔عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو ان افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا حکم دیا، چیف جسٹس نے پولیس کو ملوث افسران کے خلاف الگ مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کریمنل کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے اور ڈی آئی جی ایسٹ کو فوری کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
سپریم کورٹ میں دوران سماعت اٹارنی جنرل نےمتاثرین کو معاوضہ ادائیگی کےحکم پر عمل درآمد یقینی بنانےکی استدعا کی اور کہا کہ نسلہ ٹاور بلڈر نے تاحال معاوضہ ادائیگی کیلئے اقدامات نہیں کیے ہیں، بلڈنگ گرانے کے ساتھ زمین کو بھی تحویل میں لینے کا حکم دیا جائے۔سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کی 780 مربع گز زمین ضبط کرنے کا حکم دیا اور سندھ ہائی کورٹ کے آفیشل اسائنی کو زمین تحویل میں لینے اور فروخت روکنے کا حکم دیا۔

Recent Posts

ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مسافر بن کر…

11 mins ago

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف…

22 mins ago

گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہل کاروں کے…

28 mins ago

پی سی بی نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کااعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ…

38 mins ago

خضدار، چمروک کے مقام پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق ،9افراد زخمی

   خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق…

42 mins ago

کے الیکٹرک نے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی 3روپے 85پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے صارفین کیلئے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی مہنگی کرنے کی درخواست…

47 mins ago