کراچی (قدرت روزنامہ)عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی 14 ویں برسی پر اُن کی صاحبزادی کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد والدہ پہلے سے زیادہ یاد آتی ہیں۔بلاول بھٹو کے والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے بختاور بھٹو نے والدہ کے انتقال کے بعد زندگی میں اُن کی کمی کے احساس کے حوالے سے بتایا ۔
بختاور بھٹو نے لکھا کہ ’میری والدہ شہید بینظیر بھٹو اب مجھے پہلے سے کہیں زیادہ یاد آتی ہیں۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’جب میں نے کالج کے لیے یا گریجویشن کے دوران اپنے گریڈز حاصل کیے، اپنی شادی، شادی کی تقریبات، ماں بننے کے دنوں میں اور اب اپنے نوزائیدہ کے ساتھ والدہ کی اور زیادہ یاد آتی ہے۔‘
بختاور بھٹو نے لکھا کہ ’اگر آپ ہوتیں تو اس سال پہلی مرتبہ نانی بنتیں۔‘خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14ویں برسی آج گڑھی خدا بخش میں منائی جائے گی۔یاد رہے کہ بینظیر بھٹو 21 جون 1953میں پیدا ہوئیں اور محترمہ بے نظیر ذوالفقار علی بھٹو بیگم نصرت بھٹو کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔
جلا وطنی کے بعد 2007 میں بینظیر بھٹو کراچی واپس آئیں جہاں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تاہم حملے میں بینظیر بھٹو محفوظ رہیں لیکن وہ 27 دسمبر 2007 میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئیں تھی۔
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…
یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…
میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…