فاروق ستار نے میرانمبر کیسے حاصل کیا اور کس نام سے موبائل میں سیو کر رکھا ہے؟ حریم شاہ نے حیران کن انکشاف کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے حال ہی میں اپنے شوہر کے ہمراہ ایک انٹرویو دیا جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا رکھاہے تاہم اب انہوں نے فاروق ستار کے ساتھ دوستی اور ہونے والی ملاقات
کے بارے میں بھی خاموشی توڑ دی ہے ۔حریم کا کہناتھا کہ فاروق ستار نے میرا نمبر اپنے موبائل میں ’’نوٹی گرل‘‘ کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں بہت شرارتی ہوں اوروں کے ساتھ جو کیا ہے میرے ساتھ نہ کرنا۔ جس پر میں نے کہا آپ بے فکر رہو آپ کے ساتھ کچھ نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کا کہناتھا کہ فاروق ستار جھوٹے انسان ہیں ،انہوں نے کہا تھا کہ حریم کو میں جانتا نہیں ہوں حالانکہ ہم دونوں پہلے سے دوست ہیں اور ہمارا فون پر بھی رابطہ ہے اور اس بات کو قبول کرنا کوئی معیوب بات نہیں تھی۔حریم کا کہناتھا کہ میری فاروق ستار سے پہلی ملاقات اسلام آباد کے سرینا ہوٹل کی لفٹ میں ہوئی تھی ، فاروق ستار نے کہا تھا کہ انہیں ڈھابے کے کھانے بہت پسند ہیں اور پھر ہم دونوں ڈھابے کا کھانا کھانے گئے تھے جس کا بل بھی فاروق ستار صاحب نے ہی دیا تھا۔ اس کے علاوہ ہم دونوں نے اپنے نمبرز کا تبادلہ بھی لفٹ میں ہی کیا تھا۔حریم شاہ نے بتایا کہ اس کے بعد چھ سات ماہ تک ہمارا فون پر رابطہ رہا تھا۔ فاروق ستار نے کہا تھا کہ آپ جب بھی کراچی آئیں گی میر ی مہمان ہوں گی۔ جب میں کراچی آئی اس وقت ایک نجی ہوٹل میں ٹھہری تھی اور وہاں فاروق ستار خود چل کر میرے پاس آئے تھےہماری گپ شپ ہوئی اور آدھا ایک گھنٹہ ہماری ملاقات رہی تھی۔حریم شاہ نے کہا کہ اب فاروق ستار جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہماری ملاقات ہوٹل میں نہیں ہوئی تھی بلکہ میرے آفس میں ہوئی تھی اور مں حریم کو پہلے سے نہیں جانتا تھا۔

Recent Posts

عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران سٹیج پر چڑھنے کی کوشش میں خاتون نیچے گر گئی پھر گلوکار نے کیا کیا؟

لاہور (قدرت روزنامہ )معروف گلوکار عاطف اسلم نے مداح کی خواہش پوری کرنے کے لیے…

10 mins ago

محمد رضوان کو کپتانی کی پیشکش ہوئی تو ان کا رد عمل کیا ہو گا؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مستعفی ہونے کے…

12 mins ago

پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر 4 شہروں میں دفعہ…

19 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج: ’حکومت تو نہیں گرنی بس شہریوں کی زندگی عذاب ہو جاتی ہے‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ڈی…

29 mins ago

اگر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ ذمہ دار ہوگا، ہرصورت ڈی چوک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہرصورت ڈی چوک جائیں گے،…

29 mins ago

ہمارے پر امن احتجاج پر تشدد کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ہمارے پر امن…

33 mins ago