مری میں برفباری،سیاحوں کی آمد،60 ہزار سے زائد گاڑیاں مری پہنچ گئیں

(قدرت روزنامہ)مری میں برفباری،سیاحوں کی آمد،60 ہزار سے زائد گاڑیاں مری پہنچ گئیں سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کی سربراہی میں ٹریفک وارڈنز سیاحوں کی خدمت میں پیش پیش ہیں مری میں ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ڈی ایس پی ٹریفک مری اجمل ستی خود آن فیلڈ ٹریفک وارڈنز کے ساتھ سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے موجود ہیں، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مری میں گزشتہ رات تک 60560 گاڑیوں داخل ہوچکی ہیں.مری میں صرف 3500گا ڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے . پارکنگ کی کمی اور سلیپری روڈ ہونے کے باوجود ٹریفک وارڈن بھرپور انداز میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھے ہوئے .

ٹریفک پولیس برف باری کے دوران 700 سے زائد سیاحوں کو آن گراﺅنڈ مدد بھی فراہم کی . سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس فری ٹو ٹرک سروس بھی فراہم کر رہی ہے . سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک اہلکار صبح تک اضافی اوقات میں بھی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے پارکنگ کی کمی کے باعث مخصوص جگہوں پر سنگل لائن میں پارکنگ کروائی جا رہی ہے . سیاح حضرات پارکنگ کی کمی کے باعث گاڑی کو مناسب جگہ پر پارک کریں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا نہ ہو . مری کی تمام روڈز پر دو-طرفہ ٹریفک چلتی ہے لہذا ڈبل لائن بنانے سے گریز کریں . مری میں احتیاط سے ڈرائیونگ کریں اور صبر وتحمل سے کام لیں. دوران ڈرائیو نگ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں.روڈ پر گاڑی کھڑی کر کے سلفیاں نہ بنائیں.سرکل مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں ہیلپ لائن 0519269200پر رابطہ کریں. . .

متعلقہ خبریں