جمعیت علمائے اسلام مقامی سطح پر بڑی جماعت بننے لگی! جے یو آئی کو ایک اور کامیابی مل گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)نوتھیہ جدید سے کامیاب ہونیوالے جنرل کونسلر مفتی عرفان اللہ نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس سلسلے میں یونین کونسل 34 این سی 77 نوتھیہ جدید سے جنرل کونسلر کی نشست پر کامیاب آزاد امیدوار نے مفتی اسد زیب اور مولانا عدنان نے وفد کی شکل میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی

رہنماء و سابق امیدوار پی کے 75 ارباب فاروق جان سے ان کی رہائشگاہ بیت النصر میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران انہوں نے باقاعدہ جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کی اور کہا کہ ارباب فاروق جان کے ساتھ ہر موقع پرکھڑا رہوں گا جن پر ہمارا بھر پور اعتماد ہے اور علاقہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا ۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء و سابق امیدوار پی کے 75 ارباب فاروق جان نے مفتی عرفان اللہ کی شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جمعیت کی کامیابی علماء کرام کی کامیابی اور مولانا فضل الرحمان کی مسلسل آٹھ سالہ جدوجہد کا ثمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے نالائق و سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف بھر پور اور منظم طریقے سے اپوزیشن کا کردار ادا کیا جس کی بدولت ان کو عوام نے کامیابی دلائی جس سے مخالفین کے ہوش اڑ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوتھیہ کے عوام نے علماء کرام اور مذہب پسند لوگوں پر اعتماد کیا ہے جس پر اہلیان نوتھیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ نوتھیہ ہمارا گائوں ہے جہاں کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے اور ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔

Recent Posts

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

2 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

2 hours ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

3 hours ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

3 hours ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

3 hours ago