عسکری پریڈ پر سعودی خاتون کے بے ساختہ رد عمل کی وڈیو وائرل

میں سیکورٹی اہل کاروں کے ساتھ جوش و جذبہ محسوس کر رہی تھی اور مجھے ان پر فخر ہے‘ ام عادل
ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں ایک فوجی پریڈ کے حوالے سے ایک خاتون شہری کے رد عمل کی وڈیو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش میں آ رہی ہے۔ یہ پریڈ کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں وزارت داخلہ کی نمائش میں شریک سرحدی محافظین کے اہل کاروں نے پیش کی۔ وڈیو میں سعودی خاتون ایک سڑک پر کھڑی دکھائی دے رہی ہے۔اس دوران میں وہ اپنے ہاتھ کے اشارے سے مذکورہ محافظین کے اس کردار کو خراج تحسین پیش کرتی رہی جو وہ اپنے وطن کی سرحد کی حفاظت میں ادا کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اس وڈیو کو بہت پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا حلقوں کے مطابق سعودی خاتون نے پورے معاشرے کی نمائندگی کی۔ریاض صوبے سے تعلق رکھنے والے ام عادل کا کہنا تھا کہ میں سیکورٹی اہل کاروں کے ساتھ جوش و جذبہ محسوس کر رہی تھی اور مجھے ان پر فخر ہے،اللہ تعالی ان کی حفاظت فرمائے۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

1 min ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

13 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

16 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

25 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

37 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

44 mins ago