وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی ایک مینجمنٹ بورڈ بنایا گیا ہے،جو کمپنیوں کی کارکردگی کی نگرانی کرتا ہے، اچھی کارکردگی کو سراہا جاتا ہے جبکہ کمزور پرفارمنس دینے والی کمپنیوں کو بہتر کارکردگی کا موقع دیا جاتا ہے اور افسران کی سرزنش کی جاتی ہے ،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کی میڈیا سے گفتگو
لاہور (قدرت روزنامہ)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ4مینجمنٹ کمپنیاں ہیں، 4بہترین کام کر رہی ہیں جبکہ 4خسارے میں جا رہی ہیں،کل 11کمپنیاں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی ایک مینجمنٹ بورڈ بنایا گیا ہے،جو کمپنیوں کی کارکردگی کی نگرانی کرتا ہے، اچھی کارکردگی کو سراہا جاتا ہے جبکہ کمزور پرفارمنس دینے والی کمپنیوں کو بہتر کارکردگی کا موقع دیا جاتا ہے اور افسران کی سرزنش کی جاتی ہے۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ 4مینجمنٹ کمپنیاں ہیں، 4بہترین کام کر رہی ہیں جبکہ 4خسارے میں جا رہی ہیں،کل 11کمپنیاں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی ایک مینجمنٹ بورڈ بنایا گیا ہے،جو کمپنیوں کی کارکردگی کی نگرانی کرتا ہے، اچھی کارکردگی کو سراہا جاتا ہے جبکہ کمزور پرفارمنس دینے والی کمپنیوں کو بہتر کارکردگی کا موقع دیا جاتا ہے اور افسران کی سرزنش کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 3کمپنیاں ڈویلپمنٹ کی ہیں، انرجی ڈیپارٹمنٹ کی پانچ ہیں، انڈسری کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ کی چار ہیں، لائیوسٹاک کی دو ہیں اور بہت سی کمپنیاں جن میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ، ٹرانسپورٹ ، لیبر، پاپولیشن ویلفیئر کی ایک ایک کمپنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اچھی کارکردگی کی حامل کمپنی ہے ان میں قائد اعظم سولرپاور انرجی ڈیپارٹمنٹ اس کے اندر پنجاب کیٹل مارکیٹنگ کمپنی ہے، اس میں پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ ہے، پنجاب ماڈرن بازار مینجمنٹ کمپنی شامل ہے جبکہ جن کی پرفارمنس ناقص بتائی گئی ہے ان کمپنیوں میں پنجاب لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ ،فیصل آباد پارکنگ کمپنی لاہور پارکنگ کمپنی اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی ہے، ان کمپنیوں کے افسران کی سرزنش کی ہے اور ان کو بہترین کارکردگی کا موقع بھی فراہم کیا ہے، ہماری پرفارمنس کا طریقہ کار فرضی نہیں ہے کہ جسے چاہے اچھا قرار دیا جائے اور جسے چاہے برا، اسے جانچنے کا طریقہ کار ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ہاں ایک سپیشل مانیٹرنگ سسٹم بنایا ہوا ہے وہ یونٹ ان اداروں کی چیکنگ اور مانیٹرنگ کر رہی ہے تا کہ گڈگورننس کی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے، یہ یونٹ ہیلتھ ، پولیس، ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کی مانیٹرنگ کرتی ہے۔(اح+اس)
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…