پیغام پاکستان نے خوف کی کیفیت کو توڑ دیا ہے، طاہر محمود اشرفی

اگر کوئی بے گناہ شخص کو قتل کرے تو اس کو سرعام لٹکانا چائیے ،قانون کا نفاذ ریاست کی ذمہ داری ہے افراد کی نہیں ،اگر کوئی توہین رسالت کرتا ہے تو آپ قانون کو اطلاع کریں، نمائندہ خصوصی کا تقریب سے خطاب اسلام آ باد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان نے خوف کی کیفیت کو توڑ دیا ہے،اگر کوئی بے گناہ شخص کو قتل کرے تو اس کو سرعام لٹکانا چائیے پیغام پاکستان نے واضح کردیا ہے،قانون کا نفاذ ریاست کی ذمہ داری ہے افراد کی نہیں ،اگر کوئی توہین رسالت کرتا ہے تو آپ قانون کو اطلاع کریں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا ہمارے دین کا نام ہی سلامتی ہے،ہمارے ہاں جن کو قل ھواللہ نہیں آتی وہ فتوی جاری کردیتے ہیں ،سانحہ سیالکوٹ میں جس شخص کو جلایا گیا وہ مرنے سے پہلے کلمہ پڑھنے کو تیار تھا،پیغام پاکستان کا ضابطہ بھی جلد ہی قانون بن جائے گا،پیغام پاکستان کے لئے ہم سب کو نکلنا ہو گا . انہوں نے کہا او آئی سی کی سربراہی سعودیہ کے پاس ہے لیکن پاکستان کو 41 سال کے بعد میزبانی کا موقع ملا،ہم دہشتگردی کی جنگ ہارے نہیں جیتے ہیں اور سب کی قربانیوں کا یہ صلہ ملا،مارچ میں او آئی سی کانفرنس میں کشمیر فلسطین اور امت کے مسائل پر بات ہو گی،وزیراعظم نے اسلامی فوبیا ناموس رسالت کشمیر فلسطین پر بہت جگہ بات کی،آپ سب اسلام کے سفیر ہیں پیغام پاکستان بہت بڑی نعمت ہے،ہم کسی کو اقلیتوں کا حق نہیں مارنے دیں گے،اقلیتوں کا خیال رکھنا آئینی،، اخلاقی اور قانونی حق ہے .

. .

متعلقہ خبریں