پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ، کے پی کے انتخابات سے سبق سیکھیں گے جو غلطیاں رہ گئی تھیں انکو دور کریں گے،وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب سے پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما امیدوار برائے میئر لاہور رانا محمد تنویر اور رانا لقمان قاضی کی ملاقات ملکی سیاسی صورت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا . اس موقع پروزیر مملکت فرخ حبیب اور رانا محمد تنویر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ، کے پی کے انتخابات سے سبق سیکھیں گے جو غلطیاں رہ گئی تھیں انکو دور کریں گے ، پرانے کارکن ، مضبو ط اور اچھی شہرت کے حامل لوگوں کو پارٹی ٹکٹ دی جائیں گی ، کارکنان ہی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے گلے شکوے دور کریں گے،لاہورپی ٹی آئی کاقلعہ ثابت ہو گا ن لیگ کو عبرتناک شکست دیں گے .

رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کسی چور لیٹرے کوڈیل نہیں دیں گے قومی مجرم نواز شریف کو لندن والے بھی پاس رکھنے کو تیار نہیں قوی امکان ہے کہ جلد ڈی پورٹ ہونے کاچانس ہے اس لیے انقلابی بننے کی کوشش کر رہے ہیں ،نواز شریف آنہیں رہا بلکہ لندن والے اپنے ملک سے نکالنے کی تیاری کررہے ہیںاس لیے ان کی راتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں . . .

متعلقہ خبریں