پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ، کے پی کے انتخابات سے سبق سیکھیں گے جو غلطیاں رہ گئی تھیں انکو دور کریں گے،وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب سے پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما امیدوار برائے میئر لاہور رانا محمد تنویر اور رانا لقمان قاضی کی ملاقات ملکی سیاسی صورت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پروزیر مملکت فرخ حبیب اور رانا محمد تنویر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ، کے پی کے انتخابات سے سبق سیکھیں گے جو غلطیاں رہ گئی تھیں انکو دور کریں گے ، پرانے کارکن ، مضبو ط اور اچھی شہرت کے حامل لوگوں کو پارٹی ٹکٹ دی جائیں گی ، کارکنان ہی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے گلے شکوے دور کریں گے،لاہورپی ٹی آئی کاقلعہ ثابت ہو گا ن لیگ کو عبرتناک شکست دیں گے ۔رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کسی چور لیٹرے کوڈیل نہیں دیں گے قومی مجرم نواز شریف کو لندن والے بھی پاس رکھنے کو تیار نہیں قوی امکان ہے کہ جلد ڈی پورٹ ہونے کاچانس ہے اس لیے انقلابی بننے کی کوشش کر رہے ہیں ،نواز شریف آنہیں رہا بلکہ لندن والے اپنے ملک سے نکالنے کی تیاری کررہے ہیںاس لیے ان کی راتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ۔

Recent Posts

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسٹیج چھوڑ کر کیوں چلے گئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف مذہبی اسکالر اور مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک اس وقت پاکستان…

3 mins ago

یاماہا 125 پاکستان میں اب قسطوں پر دستیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قیمتوں میں اضافے کے باوجود آٹو مارکیٹ میں یاماہا 125 YBR…

10 mins ago

کوئٹہ: 3 سالہ بچی کی ریڑھ کی ہڈی سے 5 کلو وزنی ٹیومر کامیابی سے نکال لیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں نے موسیٰ خیل کی رہائشی 3 سالہ…

33 mins ago

ڈی چوک میں احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا، 21 اکتوبر سے قبل سب اچھا ہو جائےگا، فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مجھے ڈی چوک میں…

38 mins ago

یومیہ اجرت پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین نوکریوں سے برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت یومیہ اجرت (ڈیلی ویجز)…

53 mins ago

اینکر عائشہ جہانزیب کے خلاف نازیبا گفتگو، ملزم ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی سیشن کورٹ ٹی وی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کے متعلق…

1 hour ago