ملکی تاریخ میں پہلی بار 1 دن میں اسکردو ائیرپورٹ پر 6 پروازوں کی آمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم پاکستان کے حکم پر پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی پروازوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار 1 دن میں اسکردو ائیرپورٹ پر 6 پروازوں کی آمد- تفصیلات کےمطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں اسکردو ائیرپورٹ پر6 شیڈول پروازوں نے لینڈنگ کی۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ترجمان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے وژن اور وزیر ہوابازی کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی پروازوں میں غیر معمولی اضافہ کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ 24 جولائی کو اسکردو ائیر پورٹ پر اسلام آباد کے علاوہ کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد سے 6 پروازیں پہنچیں اور6 روانہ ہوئیں۔ اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نےکہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات دنیا کے خوبصورت ترین علاقے شمار ہوتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ ان علاقوں کو پورے پاکستان اور پوری دنیا کیلئے کھولا جائے۔

واضح رہے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی آئی اے نے گزشتہ دنوں کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کیا تھا، تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی کراچی سے اسکردو کی پرواز لینڈ کر گئی تھی،ایئر بس 320 میں 178مسافر اور عملے 8 افراد شامل تھے ،پرواز پی کے 6544 کو کیپٹن قاسم قادر اور کیپٹن مہدی نے آپریٹ کیا،7ہزار فٹ بلندی پر واقع اسکردو ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے بلندترین ایئرپورٹس میں ہوتا ہے- این سی او سی کے مطابق سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر سیاحوں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پُر کرائے جائیں گے، سیاحتی مقامات پر جانے سے پہلے مسافر ماسک اور سینیٹائزر کی مناسب تعداد یقینی بنائیں گے۔
این سی او سی نے متعلقہ اداروں کو ایس او پیز پر عمل در آمد کےلیے جرمانے اور دیگر سزائیں یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی میں کوئی پنجابی پختون گروپ نہیں، شاندانہ گلزار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے پی ٹی آئی میں گروپنگ کی تردید…

10 mins ago

مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ…

17 mins ago

کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کابینہ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی…

47 mins ago

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

57 mins ago

دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں،ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف عدالت سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی…

2 hours ago

بالی ووڈ کے طاقتور لوگوں نے میرا کیریئر تباہ کیا، وویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ) ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والے معروف بھارتی اداکار…

2 hours ago