تربوز کے وہ چھلکے جنہیں آپ بے فائدہ سمجھ کر پھینک دیتے ہیں، جانتے یہ صحت کا بڑا خزانہ ہیں؟

لاہور(قدرت روزنامہ)میٹھا اور پانی سے بھرپور پھل تربوز گرمیوں کا بہترین دوست ہے جس کا سرخ، گلابی یا پیلا حصہ اپنی مٹھاس اور کرسپ پن کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

تربوز وٹامن اے اور سی کا بہترین ذریعہ ہے، لیکن کیا آپ اس کا میٹھا حصہ کھانے کے بعد اس کے سخت اور سبز چھلکے کو پھینک دیتے ہیں؟ اگر ہاں تو ماہر غذائیت لوینیت بترا کا مشورہ ہے کہ ایسا ہرگز نہ کریں۔

ماہر غذائیت لوینیت بترا کے مطابق یہ چھلکا کھانے کے قابل ہے اور اس کا اچار بھی بنایا جا سکتا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ زیادہ تر لوگ سرخ حصہ کھا کر سفید چھلکا پھینک دیتے ہیں لیکن یہ درحقیقت غذائیت کا ایک چھپا ہوا خزانہ ہے۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ تربوز کے اس حصے کو پھینکنا بند کریں یہ دراصل اس حصے سے زیادہ طاقتور ہے جسے آپ کھاتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سفید حصے میں Citrulline پایا جاتا ہے، یہ ایک طاقتور امینو ایسڈ ہے جو پہلی بار تربوز میں ہی دریافت ہوا تھا، جسم میں جا کر یہ آرجینائن میں تبدیل ہو جاتا ہے جو آگے چل کر نائٹرک آکسائیڈ پیدا کرتا ہے۔

لوینیت بترا کے نزدیک تربوز کے چھلکے کے فوائد یہ ہیں:

یہ آپ کے دل کی صحت کیلیے بہترین ہے
یہ خون کی نالیوں کو صحت مند رکھنے اور خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے
اس میں فائبر، وٹامن سی، وٹامن بی 6، رائبوفلاوین اور وٹامن اے پایا جاتا ہے
لوینیت بترا نے چھلکے کو استعمال کرنے کے چند آسان اور لذیذ طریقے بتائے ہیں:

اسے Smoothies میں شامل کریں
اس کی چٹنی بنائیں
مصالحوں کے ساتھ فرائی کر کے سبزی کے طور پر پکائیں
اس کا اچار ڈالیں

WhatsApp
Get Alert