لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں 2 ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ، ملزمان فرار۔ فائرنگ کا واقعہ مسلم ٹاؤن میں پیش آیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں مسلح ملزمان کی جانب سے ایف بی آر کے دو ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جس میں مسلح ملزمان کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دو ڈپٹی کمشنرز پر جان لیوا حملہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلح افراد افسران کی گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ رپورٹس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کار میں سوار تمام افراد محفوظ ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسلم ٹاؤن میں ایف بی آر کے افسروں کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔عثمان بزدار کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام کے مطابق وزیر اعلیٰ نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…