میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت، چلاس، جگلوٹ اور استور سمیت بونجی وڈوئیاں اور اس سے ملحقہ مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں . بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے . لوگ استغفار اور کلمہ طیبہ کا مسلسل ورد کرتے رہے جبکہ اس دوران اپنے گھروں سے نکل کر باہر کھلے میدانوں میں آ گئے . زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ سیکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 45 کلومیٹر ہے . زلزلے کا مرکز جگلوٹ کے قریب تھا . میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں . اس سے قبل کوئٹہ سمیت گرد و نواح میں ہفتہ کی صبح 11 بج کر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے . زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی کے علاقے زندرہ میں تھا . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے . تفصیلات کے مطابق گلگت بلتسان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں .
متعلقہ خبریں