لاہور(قدرت روزنامہ) گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتسان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت، چلاس، جگلوٹ اور استور سمیت بونجی وڈوئیاں اور اس سے ملحقہ مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
لوگ استغفار اور کلمہ طیبہ کا مسلسل ورد کرتے رہے جبکہ اس دوران اپنے گھروں سے نکل کر باہر کھلے میدانوں میں آ گئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ سیکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 45 کلومیٹر ہے۔ زلزلے کا مرکز جگلوٹ کے قریب تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ اس سے قبل کوئٹہ سمیت گرد و نواح میں ہفتہ کی صبح 11 بج کر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی کے علاقے زندرہ میں تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…