پا کستا ن سپر لیگ کی آ سٹر یلین پر یز نٹر جیس کر و کا حجا ب میں لا ہو ر کی مسجد کا د و ر ہ ، د ل جیت لیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ کی مشہور پریزنٹر Jess Crowe( جیس کرو) نے لاہور کی تاریخی گرینڈ جامع مسجد کا دورہ کیا، Jess Crowe نے مسجد کے احترام میں حجاب کر کے سب کو حیران کردیا، اُن کے اس انداز پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے دل کھول کر اُن کی تعریف کی۔
ان کی موجودگی نہ صرف حسن و وقار کی عکاسی کر رہی تھی بلکہ انہوں نے مسجد کی روحانی فضا میں اپنی پرامن اور دلکش موجودگی سے ہر کسی کا دل جیت لیا۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے Jess Crowe کے اس انداز کی تعریف کی اور اسے حجاب کے ساتھ فیشن اور احترام کا بہترین امتزاج قرار دیا۔
یہ دورہ گرینڈ جامع مسجد لاہور میں ایک یادگار اور متاثر کن لمحہ بن گیا، جسے سب نے خوب سراہا، سوشل میڈیا پر Jess Crowe کی تیزی کے ساتھ تصاویر وائرل ہورہی ہئں۔

WhatsApp
Get Alert