پاکستانی عوام نالائق وزیر اعظم اور سلیکٹڈ راج کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، بلاول بھٹو

لاڑکانہ (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاہے کہ صدر اوروزیراعظم دہشتگردوں سے ڈیل کی بھیک مانگ رہے ہیں، لیکن انہیں جواب دے دیا گیاہے ، پاکستانی عوام نالائق وزیر اعظم اور سلیکٹڈ راج کا بوجھ اٹھا رہے ہیں،پیپلزپارٹی شہداء کے خون،پر سودا نہیں کرنے دے گی،جیالے انتہاپسندوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کھڑے ہیں۔
انہوں نے گڑھی خدابخش میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقعہ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14سال گزر چکے ہیں ہم آج بھی شہید بے نظیر بھٹو کو یاد کرتے ہیں، شہید بی بی کو پاکستان کے یاد کرتے ہیں، شہید بی بی آج آپ کا پیارا پاکستان مشکل میں ہے، پاکستان میں جمہوریت نام کا ہی رہ گیا ہے، بولنے ، جینے، سانس لینے کی آزادی نہیں ہے، پاکستان معاشی طور پر بھی نقصان میں ہے، عوام لاوارث ہوچکے ہیں، ہم نے کہا تھا جمہوریت بہترین انتقام ہے، ہم نے جمہوریت کو بحال بھی کیا ، شہید محترمہ بے نظیر کی جمہوریت ، وفاقی نظام کی بحالی کیلئے ہم نے 18ویں ترمیم کے ذریعے پارلیمان کو سارے اختیارات دیے۔
کبھی آراو اور کبھی آر ٹی ایس کا الیکشن ہوا، جمہوریت پر حملے ہوتے رہے، عوام کے ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، آج پاکستان کے عوام کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج بھگت رہے ہیں، نااہل اور نالائق وزیراعظم کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، ہم نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، شہید بی بی دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکاری تھی، ہم نے ان دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی، ہم نے پاکستان جھنڈا سوات اور وزیرستان میں لہرایا تھا، آج ہمارے شہداء کے خون، اے پی ایس کے شہید بچوں، سپاہیوں، سکیورٹی افسران کے خون پر سودا کیا جارہا ہے۔
دہشتگردوں کے سامنے صدر اوروزیراعظم جھک چکے ہیں اورڈیل کی بھیک مانگ رہے ہیں لیکن اان دہشتگردوں کو جواب دے دیا ہے۔آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے ان انتہاپسندوں اور دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے کھڑے ہیں۔ صوبوں کو مالی طور پر خودمختار بنایا، این ایف سی ایوارڈ، 18ویں ترمیم کی وجہ سے بلوچستان میں گوادر پورٹ بن رہا ہے، ہر صوبے میں مفت علاج کیلئے ہسپتال کھول رہے ہیں۔
ہاں اگر پنجاب کے کسی شہر میں میٹروبس بن چکا ہے تو وہ بھی 18ترمیم کی وجہ سے بنے ہیں۔ موجودہ حکومت صوبوں سے حقوق چھیننا چاہتے ہیں، صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ مارنے چاہتے ہیں، یہی تو وجہ ہے کہ اگر صوبوں کو وسائل نہیں دیے جائیں گے تو وہاں کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔عمران خان کی حکومت جمہوریت ، صوبائی خودمختاری اور عوام کی آزادی پر یقین نہیں رکھتی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

2 hours ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

2 hours ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

2 hours ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

3 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

3 hours ago