نواز شریف نے وعدہ کیا تھا ٹھیک ہوکر وطن واپس آجائیں گے، یاسمین راشد

(قدرت روزنامہ)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ٹھیک ہوکر واپس آجائیں گے۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نواز شریف کے ساتھ مقابلہ نہیں کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری سے متعلق میں خود ان سے ملنے گئی تھی، سابق وزیراعظم نے جاتے ہوئے وعدہ کیا تھا صحتیاب ہو کر واپس آئیں گے۔

شیخ رشید کی نواز شریف کو فوج کی سیکیورٹی دینے کی پیشکش

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ٹھیک ہو کر سیر سپاٹے کر رہے ہیں، تو انھیں اب واپس آنا چاہیے۔

ملک میں کورونا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے باعث کیسز بڑھ رہے ہیں۔

یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا کی شرح 2.3 فیصد ہے، لاہور اور راولپنڈی میں کورونا کے مریض بڑھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ کے مریض بڑھ رہے ہیں۔

لندن: نواز شریف سے افغان مشیر اور وزیر کی ملاقات

ویکسینیشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست تک 5 اضلاع میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکیسنیشن ہوگی، جن میں گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی شامل ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ خدشہ ہے یہاں ڈیلٹا وائرس زیادہ پھیل سکتا ہے، پیر سے گھروں اور محلوں میں جا کر ٹیمیں ویکسینیشن کریں گی۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سال کے آخر تک ہر فیملی کو ہیلتھ کارڈ ملے گا، 2 کروڑ 93 لاکھ پنجاب میں فیملیز ہیں سب کو ہیلتھ کارڈ ملیں گے۔

Recent Posts

معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملکی معیشت کو جدید خطوط پر…

8 mins ago

کراچی؛ پولیس مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، بیٹی شدید زخمی

کراچی(قدرت روزنامہ) اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید لنک روڈ پر پولیس اور سفید کرولا گاڑی میں…

16 mins ago

پی ٹی آئی میں کوئی پنجابی پختون گروپ نہیں، شاندانہ گلزار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے پی ٹی آئی میں گروپنگ کی تردید…

33 mins ago

مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ…

41 mins ago

کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کابینہ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی…

1 hour ago

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago