تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی باہمت لڑکی نیلوفر شیرازی نے 1160 اینٹین توڑ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلوفر شیرازی نے اپنی کلائی کے زور سے بیک وقت 1160 اینٹیں توڑ کر اپنا ریکارڈ توڑا ہے . بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے شہر بٹگرام سے تعلق رکھنے والی نیلوفر شیرازی نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے . رواں سال فروری کے مہینے میں نیلوفر نے 1000 اینٹیں توڑ کر دکھائی تھیں جبکہ اس بار 1160 اینٹیں توڑ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا . نیلوفر اپنی کلائی سے ایک کے بعد ایک اینٹ توڑتی چلی گئیں، ہاتھ زخمی ہوا لیکن بلندیوں کو چھونے والے جذبے میں کمی نہ آئی . کلائی کے زور سے نیلوفر کو اینٹیں توڑتے دیکھ کر شہری دنگ رہ گئے اور نیلوفر کو لڑکیوں کے لیے رول ماڈل قرار دے دیا . ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے وقت نیلوفر نے اپنے جرت مندانہ عمل سے شہریوں سے خوب داد بھی وصول کی . 1160 اینٹین توڑ کر پاکستان کی آئرن لیڈی نیلوفر شیرازی نے نہ صرف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا بلکہ ثابت کردیا کہ لڑکیوں کے لئے کوئی کام نا ممکن نہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) با ہمت پاکستانی لڑکی نے گیارہ سو سے زائد اینٹیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا . نیلوفر شیرازی نے رواں برس 1000 اینٹیں توڑنے کا ریکارڈ بنایا تھا، اس مرتبہ ساڑھے 1160 اینٹیں توڑی ہیں .
متعلقہ خبریں