اسلام آباد (قدرت روزنامہ) با ہمت پاکستانی لڑکی نے گیارہ سو سے زائد اینٹیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ نیلوفر شیرازی نے رواں برس 1000 اینٹیں توڑنے کا ریکارڈ بنایا تھا، اس مرتبہ ساڑھے 1160 اینٹیں توڑی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی باہمت لڑکی نیلوفر شیرازی نے 1160 اینٹین توڑ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلوفر شیرازی نے اپنی کلائی کے زور سے بیک وقت 1160 اینٹیں توڑ کر اپنا ریکارڈ توڑا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے شہر بٹگرام سے تعلق رکھنے والی نیلوفر شیرازی نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ رواں سال فروری کے مہینے میں نیلوفر نے 1000 اینٹیں توڑ کر دکھائی تھیں جبکہ اس بار 1160 اینٹیں توڑ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
نیلوفر اپنی کلائی سے ایک کے بعد ایک اینٹ توڑتی چلی گئیں، ہاتھ زخمی ہوا لیکن بلندیوں کو چھونے والے جذبے میں کمی نہ آئی۔ کلائی کے زور سے نیلوفر کو اینٹیں توڑتے دیکھ کر شہری دنگ رہ گئے اور نیلوفر کو لڑکیوں کے لیے رول ماڈل قرار دے دیا۔ ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے وقت نیلوفر نے اپنے جرت مندانہ عمل سے شہریوں سے خوب داد بھی وصول کی۔ 1160 اینٹین توڑ کر پاکستان کی آئرن لیڈی نیلوفر شیرازی نے نہ صرف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا بلکہ ثابت کردیا کہ لڑکیوں کے لئے کوئی کام نا ممکن نہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…