امریکا ایران جنگ بندی، پاکستان کی کامیاب سفارت کاری پر پنجاب اسمبلی کی تائیدی قرارداد منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی ہے جسے رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پیش کیا۔ اس قرارداد میں امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا گیا اور وفاقی حکومت کی سفارتی کامیابی کی بھرپور تائید کی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک اور مخلصانہ کوششوں نے مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ بڑے بحران کو روک کر پاکستان کو عالمی سطح پر ’امن کے سفیر‘ کے طور پر نمایاں کیا ہے۔ ایوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس پیش رفت کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی فتح بتایا۔

WhatsApp
Get Alert