اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فواد چودھری نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ چیئرمین نیب کے عہدے کے لیے تحریک انصاف نے کوئی نام تجویز نہیں کیا اس حوالے سے میڈیا پر خبریں درست نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے چیئرمین نیب کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔
عوامی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے عہدے کے لیے تحریک انصاف نے کوئی نام تجویز نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں مشاورت کے بعد اس ضمن میں ناموں کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے مختلف ناموں پر غور اور مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔ اس سے حوالے سے حکومت کی جانب سے 3 ناموں پر غور کیا جارہا ہے،حکومت کے 3 ناموں میں سابق سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم ، سیکرٹری مذہبی امور اعجاز جعفر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے کا نام شامل ہے۔
اسی طرح پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی اپوزیشن اسٹیرنگ کمیٹی کو نئے چیئرمین نیب کیلئے 4 نام موصول ہوئے ہیں۔ ان ناموں میں جمعیت علماء اسلام ف کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان، مسلم لیگ ن کے دوناموں میں ناصر محمود کھوسہ اورسلمان صدیق شامل ہیں۔ اسی طرح پیپلزپارٹی کی جانب سے خلیل عباس جیلانی کا نام اسٹیئرنگ کمیٹی کو دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیئرنگ کمیٹی اتفاق رائے سے ان چار ناموں میں سے ایک نام قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کو بھیجے گی۔ جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اپنا نام وزیراعظم کو بھیجیں گے۔ جس پر حکومت اور اپوزیشن کے طے کردہ دو ناموں پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر مشاورت کریں گے اور متفقہ طور پرکسی ایک امیدوار کو نیا چیئرمین نیب تعینات کیا جائے گا۔
یاد رہے رواں سال 06 اکتوبر کو حکومت نے نیب آرڈیننس میں چیئرمین نیب کی تعیناتی کا طریقہ کار طے کیا تھا، جس کے تحت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بعد صدرمملکت چیئرمین نیب کو تعینات کریں گے۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے اتفاق رائے کے بعد صدر پاکستان چیئرمین نیب کو تعینات کریں گے اگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان کسی نام پر اتفاق نہیں ہوتا تو پھر معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا، پارلیمانی کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی قائم کریں گے، کمیٹی میں چھ حکومت اور چھ اپوزیشن کے ارکان شامل ہوں گے،موجودہ چیئرمین نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے مختلف ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…